ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پانچ ماہ میں 23 گنا بڑھی وزیراعلی چندر بابو نائیڈو کے بیٹے کی ملکیت

پانچ ماہ میں 23 گنا بڑھی وزیراعلی چندر بابو نائیڈو کے بیٹے کی ملکیت

Thu, 09 Mar 2017 22:12:04    S.O. News Service

 نئی دہلی،9/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک طرف کہا جاتا ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے کاروبار اور کمائی میں بھاری کمی کی آئی ہے۔ وہیں ادھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کے بیٹے اور نوجوان لیڈر نارا لوکیش کی کمائی میں اس دوران بھاری اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔چندر بابو نائیڈو کے بیٹے اور تیلگو دیشم پارٹی جنرل سکریٹری نارا لوکیش جلد ہی اپنے والد کی کابینہ میں شامل ہونے والے ہیں۔نارا لوکیش نے پیر کو الیکشن کمیشن میں جو حلف نامہ دیا ہے اس سے ہی انکشاف ہوا ہے کہ نوٹ بندی کے دوران ان کی جائیداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔نوجوان لیڈر نارا لوکیش نے ایم ایل سی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور اس بابت اپنا فارم داخل کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن میں جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس میں لگتا ہے کہ نوٹ بندی کے پانچ ماہ کے دوران ان کی جائیداد میں قریب 23 گنا اضافہ ہوا ہے۔
اکتوبر 2016 میں لوکیش نے اپنی جائیداد سے منسلک جو حلف نامہ الیکشن کمیشن میں دیا تھا اس میں ان کی کل جائیداد 14.5 کروڑ روپے تھی وہیں پیر کو داخل کئے گئے اپنے حلف نامے میں انہوں نے اپنی جائیداد 330 کروڑ روپیہ دکھائی ہے۔


Share: